ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بجٹیکم فروری کو ہی پیش ہوگا، سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کی

بجٹیکم فروری کو ہی پیش ہوگا، سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کی

Tue, 24 Jan 2017 11:51:56    S.O. News Service

نئی دہلی،23جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت کے یکم فروری کو بجٹ پیش کرنے کے خلاف دائر درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔کورٹ نے کہاہے کہ مرکز کا بجٹ مرکزی ہوتا ہے،اس کا ریاستوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، آپ یہ بھی نہیں بتا پائے کہ یہ کون سے قانون یا آئین کی شق کی خلاف ورزی ہے۔کورٹ نے کہاکہ درخواست گزار ایک مثال دے کر بتائے کہ مرکز کے بجٹ سے کسی ریاست کے شہری کے ذہن میں انتخابات کے حساب سے کیا اثر پڑ سکتا ہے؟۔ ایسے تو آپ کہیں گے کہ ریاست کے انتخابات ہیں تو مرکزی حکومت ہی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے لوگوں کے ذہن میں یہ ہوگا کہ اسی پارٹی کی مرکز میں حکومت ہے اوراس پارٹی کو ووٹ دیں گے تو ریاست کو فائدہ ہوگا۔ایسے ہی بجٹ کو آگے بڑھاتے رہے تو بجٹ کب آئے گا،ہر ماہ ریاستوں میں انتخابات آتے رہیں گے۔پچھلی سماعت میں جسٹس کھیہر نے درخواست گزار سے سوال کیا تھا کہ آپ بتائیے کہ حکومت نے اس معاملے میں کون سے قانون کی خلاف ورزی کی ہے؟۔ آئین کی کون سی شق کی خلاف ورزی ہے؟۔آپ اس کے بارے میں تمام تیاری کرکے کورٹ کو بتائیں،اگر ہمیں کوئی گراؤنڈ ملتا تو نوٹس جاری کر سکتے تھے۔وکیل ایم ایل شرمانے عرضی میں کہا ہے کہ قانون کے حساب سے بجٹ نئے مالی سیشن میں ہوتا ہے،5 ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں اس لئے حکومت کو یکم فروری کو بجٹ پیش کرنے سے روکا جائے۔قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی یکم فروری کو بجٹ پیش کئے جانے کی مخالفت کی۔ان کا کہنا تھا کہ عام بجٹ پیش کر کے مرکز انتخابات پر اثر ڈال سکتا ہے اس لئے بجٹ کویکم فروری کے بعد پیش کیا جانا چاہئے۔


Share: